سنسنی خیز کھیل کے بعد بابر اعظم پرجوش سری لنکن شائقین کے لیے آٹوگراف سائن کر رہے تھے اور ان میں ایک لڑکا بھی شامل تھا، جس نے جوش و خروش سے بابر کا نام لے کر ان کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔
مداح کے جوش و خروش سے متاثر ہوکر دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنی شرٹ اتارنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی اور اس خوش قسمت لڑکے کو تحفے میں دے دیا۔
28 سالہ کرکٹر کا یہ دل دہلا دینے والا اشارہ وائرل ہوا اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے دلوں کو چھو گیا۔
پاکستانی کپتان کی جانب سے شرٹ وصول کرتے ہی مداح خوشی اور جوش و خروش سے بھر گیا، عالمی معیار کے بلے باز سے قیمتی اعزاز حاصل کرنے کے بعد جب ان کے جذبات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس حیرت انگیز لمحے میں سانس بھی نہیں لے سکتے تھے۔
Babar Azam Gifted his Test Jersey to a Young Fan So Cute🇵🇰💯. #BabarAzam #NoChangeNeededPCB pic.twitter.com/KBMtBAYFcE
— Shaharyar Ejaz 🏏 (@SharyOfficial) July 27, 2023
انہوں نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، کیونکہ وہ بابر اعظم ہیں، وہ اصل میں کوہلی کی طرح ہیں، میں سانس بھی نہیں لے سکتا، کیونکہ میں بہت پرجوش تھا۔
خوش قسمت مداح نے کہا میں اسے (بابر کی تحفے میں دی گئی شرٹ) اپنے گھر پر فریم کروں گا، میں کبھی بھی کسی کو اسے چھونے نہیں دوں گا.
حال ہی میں نعمان علی کی سات وکٹوں کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست دے کر دوسرا ٹیسٹ میچ چار دن کے اندر جیت لیا اور سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔
پہلا ٹیسٹ چار وکٹوں سے جیتنے والی پاکستان نے اپنی پہلی اننگز صبح کے سیشن میں صرف دو اوورز کے بعد 5 وکٹوں کے نقصان پر 576 رنز پر ڈکلیئر کردی اور 410 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
اوپنر عبداللہ شفیق نے 201 رنز کی اننگز کھیلی جس میں آغا سلمان کے ساتھ 124 رنز کی شراکت بھی شامل تھی جنہوں نے ناقابل شکست 132 رنز بنائے۔