دائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بلے باز کے لئے ایک اور اعزاز روایتی حریف بھارت سے آتا ہے جہاں انہیں ایک نصابی کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔
آٹھویں جماعت کی انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) کی کتاب کے اسپورٹس سیکشن میں پاکستانی کھلاڑی سے متعلق ایک سوال شامل کیا گیا ہے۔
King Babar Azam getting featured in ICSE Book of Class 7 in India. That shows he’s Biggest brand in World Cricket, getting the recognition he deserves ☺️👑#BabarAzam #babarazam #TATAIPL pic.twitter.com/D4NSoaDm6Z
— King Babar Azam Army (@kingbabararmy) March 31, 2023
ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر نصابی کتاب کے صفحے کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا ہے، جبکہ بابر اعظم کی تعریف کی ہے جو اس وقت دنیا کے نمبر ایک ون ڈے بلے باز ہیں۔
کرکٹرز کے عرفی نام پر مبنی اس سوال میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ بھارت میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے اور کرکٹرز مشہور شخصیات ہیں، کیا آپ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے لقب جانتے ہیں؟
کتاب کے جوابات میں کپتان کا عرفی نام ‘بوبی’ بھی شامل ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، مہندر سنگھ دھونی، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
بابر اعظم کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر کیا رد عمل ظاہر کیا۔