آڈیو کلپ میں پنجاب سے پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فرح آغا کو مبینہ طور پر پارٹی کی خواتین ونگ کی رہنماؤں کے ساتھ حملے کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
انہیں سبرینہ نامی ایک کارکن کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ جی ایچ کیو جا رہی ہیں کیونکہ “مام کنول” (سابق ایم این اے کنول شوزب) نے یہ بات کہی تھی، انہوں نے مبینہ طور پر کہا کہ مس شوزب بھی وہاں جا رہی ہیں۔
— indibell (@indibell_) May 24, 2023
فرح آغا کی ایک اور خاتون ونگ کی رہنما فرخندہ کے ساتھ مبینہ گفتگو بھی آن لائن لیک ہو گئی، جس میں انہیں مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ صدر کے علاقے کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
انہوں نے تین افراد کا نام لیتے ہوئے کہا کہ راشد حفیظ، شفیق اور سماویہ فیض آباد میں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے مختلف شہروں میں پرتشدد احتجاج کیا اور فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔