اٹارنی جنرل آف پاکستان نے سینیٹ میں چیف جسٹس کے ریمارکس پر تنقید کے معاملے پر وفاقی وزیر قانون کو خط لکھ دیا ہے۔
اٹارنی جنرل کی جانب سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے ریمارکس کو سوشل میڈیا پر حقائق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا۔
اٹارنی جنرل کے مطابق نے سینیٹ میں بعض ارکان پارلیمنٹ نے چیف جسٹس کے ریمارکس پر تبصرے کیے، نیب ترمیمی کیس کے دوران نوازشریف کے حوالے سے کوئی ریمارکس نہیں دیے گئے تھے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ میں ذاتی طور پر عدالت میں موجود تھا، چیف جسٹس نے کہا تھا ایک ایماندار وزیراعظم کو ہٹایا گیا تھا۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیف جسٹس نے یہ نہیں کہا تھا کہ ملک میں ایک ہی ایماندار وزیراعظم تھا، اس لیے بطور وزیر قانون ارکان پارلیمنٹ کو اصل حقائق سے آگاہ کریں۔