اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سے متعلق عمران خان کےخلاف دو کیسز سے اے ٹی سی کی دفعات خارج کردیں۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج جواد عباس نے درخواست پر فیصلہ سنایا اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج دو مقامات سے انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کردیں۔
عمران خان کے شریک ملزم نے دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی، جبکہ عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ و انتظار حسین پنجوتھہ ایڈوکیٹ نے درخواست دی تھی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی کی دفعات نکال کر کیس سیشن کورٹ کو بھیج دیا۔
2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنے میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمات درج کیے گئے تھے، جس میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔