سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کے تحفظ اور ریاست کو ہر قسم کی انتہا پسندی سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور غربت اور ناخواندگی کے خاتمے پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی رواداری، صبر اور قربانی کا پیغام دیتی ہے اور اپنے وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو اس دن یاد کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کا سامنا کرنے والے مسلمانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر انہیں بھی دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔
اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری دبئی کے تین روزہ دورے کے بعد کراچی واپس پہنچ گئے تھے۔
شریک چیئرمین نے نواب شاہ میں نماز عید ادا کی جبکہ بلاول بھٹو زرداری عید الاضحیٰ کے لیے بھی دبئی میں قیام جاری رکھیں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری عید کے بعد پاکستان واپس آئیں گے اور جلد ہی جاپان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔