پاکستان اے نے اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا اے کو 60 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے جگہ بنالی۔
گرین شرٹس کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا جو بنگلہ دیش اے اور انڈیا اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
323 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان ٹیم 45.4 اوورز میں 262 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر ارشد اقبال نے 37 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، فاتح ٹیم کی جانب سے مبشر خان اور سفیان مقیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کی جانب سے ساہن اراچ چیگے اور اوشکا فرنینڈو نے 97، 97 رنز بنائے، لیکن یہ ان کی ٹیم کو لائن پر لانے کے لیے کافی نہیں تھا۔
اس سے قبل عمیر بن یوسف اور کپتان محمد حارث کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان اے نے سری لنکا اے کے خلاف 322 رنز بنائے تھے۔
کولمبو میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اننگز کی آخری گیند پر 322 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
عمیر نے 79 گیندوں پر 10 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 88 رنز بنائے، حارث سہیل نے 43 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سے مبشر خان نے 42 اور طیب طاہر نے 26 رنز بنائے، محمد وسیم جونیئر نے 17 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو تقویت بخشی، انہوں نے دو چھکے اور ایک چوکا لگایا۔
سری لنکا کی جانب سے چمیکا کرونارتنے، پرمود مدوشن اور لاہیرو سماراکون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ایونٹ کا فائنل اتوار 23 جولائی کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔