بنگلہ دیش کو ایشیا کپ کے پہلے روز ایک بڑا جھٹکا لگا کیونکہ ایک اسٹار وکٹ کیپر بلے باز ٹورنامنٹ کے پورے عرصے کے لئے باہر ہو گیا ہے۔
لٹن داس وائرل بخار سے صحت یاب نہ ہونے کی وجہ سے 2023 ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں،وہ پالی کیلے میں بنگلہ دیش کے افتتاحی میچ کے لئے سری لنکا نہیں گئے تھے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے قومی سلیکشن پینل نے 30 سالہ وکٹ کیپر بلے باز انعام الحق بجوئے کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے جو آج سری لنکا میں اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
بیجوئے نے 44 ایک روزہ میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی ہے اور 1254 رنز بنائے ہیں جس میں تین سنچریاں بھی شامل ہیں،انہوں نے آخری ون ڈے میچ گزشتہ سال دسمبر میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں کھیلا تھا۔
نیشنل سلیکشن پینل کے چیئرمین منحال عابدین نے داس کی جگہ ایک جیسے متبادل کو شامل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ (انمول) ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ہم بنگلہ دیش ٹائیگرز پروگرام میں ان کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ ہمیشہ ہمارے غور و فکر میں تھا۔
لٹن کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہمیں ٹاپ آرڈر بلے باز کی ضرورت تھی جو وکٹ کیپنگ کر سکے اور انمول کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
بنگلہ دیش ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز 31 اگست کو پالی کیلے میں ٹورنامنٹ کے شریک میزبان سری لنکا کے خلاف کرے گا۔
بنگلہ دیشی اسکواڈ میں شکیب الحسن (کپتان)، نجم الحسین شانتو، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، عفیف حسین دھربو، مہدی حسن معراج، تسکین احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام، نسیم احمد، شک مہدی حسن، نعیم شیخ، شمیم حسین، تنزید حسن تمیم، تنزیم حسن شکیب اور انعام الحق بجوئے شامل ہیں۔