پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔
ضلعی عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اسد عمر نے جہانگیر ترین سے کسی بھی قسم کے رابطے کی تردید کی جب ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل ہوں گے۔
جب ایک اور رپورٹر نے ان سے پوچھا کہ کیا جہانگیر ترین نے ان سے رابطہ کیا تو اسد عمر نے ‘نہیں’ کہا، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔
اسد عمر نے کہا کہ وہ تقریبا ایک ہفتہ قبل جیل سے رہا ہونے کے بعد سے عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ فواد چوہدری ان سے رابطے میں تھے۔
فیصل واوڈا کے ایجنڈے کے بارے میں پوچھے جانے پر اسد عمر نے صحافی کو بتایا کہ بہتر ہوگا کہ یہ سوال ان (واوڈا) سے پوچھا جائے۔
چند روز قبل اسد عمر نے کہا تھا کہ پارٹی کے ساتھ رہنے یا چھوڑنے سے اس کے ووٹ بینک پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔