بلوچستان ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر نواز رانا نے درخواست کی سماعت کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیا تھا، عمران خان کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
درخواست ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں عمران خان، حکومت پاکستان، اٹارنی جنرل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔