ارشد ندیم نے 87.82 میٹر تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا، بھارت کے نیرج چوپڑا نے 88.17 میٹر تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا، جمہوریہ چیک کے جاکوب وڈلیجچ نے 86.67 میٹر تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔
ارشد ندیم نے جیولین تھرو فائنل ایونٹ کا آغاز 74.80 میٹر تھرو سے کیا۔ انہوں نے اپنی دوسری کوشش میں 82.81 میٹر تک بھالا پھینکا۔
ارشد ندیم نے اپنی تیسری کوشش میں 87.82 میٹر کا تھرو کیا جو چاندی کا تمغہ جیتنے کے لئے کافی تھا۔
ارشد ندیم نے اپنی چوتھی کوشش میں 87.15 میٹر تک بھالا پھینکا۔ انہوں نے اپنی پانچویں کوشش میں فاؤل کیا جبکہ وہ اپنی چھٹی اور آخری کوشش میں 81.86 میٹر تھرو کرنے میں کامیاب رہے۔
What a day! What a moment of joy for 🇵🇰 @ArshadOlympian1 You’ve made the nation happy and proud for your excellent sportsmanship that won you—and the country—a silver medal at the World Athletics championship 👏👏 pic.twitter.com/ed6Ty2zscZ
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 28, 2023
ندیم سال کے اپنے پہلے ایونٹ میں حصہ لے رہے تھے اور جیسے ہی وہ اپنی تیسری کوشش پر اترے، وہ دوسرے نمبر پر پہنچتے ہی ایک وسیع مسکراہٹ میں ڈوب گئے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انٹرینشل ایتھلیٹ ارشد ندیم کوسلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے شاندار کامیابی پر ارشد ندیم کے لئے دس لاکھ روپے انعام اپنے جیب سے دینے کا اعلان کیا ہے-چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی انٹرنیشل ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گھر جاکر ان کو انعام دیں گے-
— Senate of Pakistan (@SenatePakistan) August 27, 2023
بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میں گرما گرم مقابلہ ہوسکتا ہے لیکن بوڈاپیسٹ میں گرم رات میں سب کی نظریں دو ایتھلیٹس پر تھیں جو جیولین گولڈ کے لیے مقابلہ کر رہے تھے۔