وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ایچ کیو نے پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی پر معذرت کی ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فوج اور رینجرز کو صرف کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کیا جائے گا کیونکہ جی ایچ کیو نے پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی پر معذرت کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ فوج اور رینجرز صرف کوئک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی،سندھ میں حساس ترین اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی کے لیے 20 ہزار اہلکار درکار ہوں گے، تاہم جی ایچ کیو کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں اہلکار فراہم نہیں کرسکتے۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فوج اور رینجرز صرف کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی، کیوں کہ جی ایچ کیو نے فوج اور رینجرز کی پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت کرلی ہے۔