چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر جو اس وقت برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے۔ "سوشل میڈیا پر COAS کے دورہ امریکہ کے بارے میں بے بنیاد قیاس آرائیاں ہیں۔ واضح رہے کہ چیف آف آرمی سٹاف 5 فروری سے 10 فروری تک پاکستان-وبرطانیہ استحکام کانفرنس کے لئے برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہوں گے
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے دورہ امریکا کے بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے دورہ امریکا پر بے بنیاد قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف 5 فروری سے 10 فروری تک برطانیہ کے دورے پر ہیں، آرمی چیف پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلےمیں دورہ برطانیہ پر ہیں۔ یہ کانفرنس دونوں ملکوں کے درمیان فوج کی سطح پرتعاون کیلuے ششماہی تقریب ہے، پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت 2016 سے اس تقریب میں شرکت کر رہی ہے۔
اتوار 5 فروری کو جنرل عاصم نے لندن کا پانچ روزہ سرکاری دورہ شروع کیا۔ وہ ولٹن پارک کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے آئے تھے۔
سی او اے ایس ملک میں آرمی چیفس اور برطانوی دفاعی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ بحث میں صرف چند عہدیداروں اور ماہرین تعلیم کو مدعو کیا گیا ہے جو کہ ایک نجی تقریب ہے۔