اتوار کے روز سکھر کے ملٹری روڈ پر مسلح افراد نے سبسڈی والے آٹے کے اسٹال لوٹ لیے۔
سکھر سے ملنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کی نوک پر سرکاری سبسڈی والے آٹے کے اسٹال کو لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے سکھر کے ملٹری روڈ پر آٹے کے اسٹال کو لوٹ لیا۔ سندھ بھر کے کئی شہروں میں آٹا من مانے نرخوں پر فروخت کیا جاتا ہے۔
کراچی میں آٹے کی موجودہ قیمت 150 سے 160 فی کلو، لاہور میں 160 روپے فی کلو اور کوئٹہ میں 150 سے 160 روپے فی کلو ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی درجن انڈوں کی قیمت 280 روپے اور مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 574 روپے ہوگئی ہے۔
کئی شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی سندھ حکومت نے غریبوں کی مدد کے لیے سبسڈی والے آٹے کے اسٹال لگائے۔
میرپورخاص میں بدین اور شہید بے نظیر آباد میں آٹے کی فروخت کے مقامات پر بھگدڑ مچنے سے ایک کسان جاں بحق ہوگیا۔
بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب میرپورخاص میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 65 روپے میں خریدنے کے لیے سینکڑوں افراد جمع ہوئے، بھگدڑ مچنے سے 6 بیٹیوں سمیت 7 بچوں کا باپ 37 سالہ ہرسنگھ عرف گلاہی بھیل جاں بحق ہوگیا۔