صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو ڈے کیئر سینٹرز بل 2023 پر دستخط کیے جس کے تحت اسلام آباد میں سرکاری اور نجی محکموں میں نابالغ بچوں کے لیے سیٹ اپ قائم کیے جائیں گے۔
ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا کہ صدر نے آئین کے آرٹیکل 75 کے مطابق دستاویز پر دستخط کیے۔
بل کے مطابق وفاقی حکومت کم از کم 70 ملازمین والے محکموں میں ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کو یقینی بنائے گی۔
قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں پہلی وارننگ کے بعد ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ڈے کیئر سینٹر کے قیام میں مزید تاخیر پر چھ ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔