نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقتدار سنبھالنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا کیونکہ انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے ایک روز بعد آج پہلا اجلاس طلب کرلیا۔
اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ اس اہم اجلاس کے دوران ملک کی معیشت کی جامع صورتحال کو مرکزی حیثیت دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور متعلقہ ادارے اجلاس کے دوران اپنے جائزے پیش کریں گے۔
مزید برآں اجلاس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جاری پروگرام کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔