مالی (ویب ڈیسک): افریقی ملک مالی میں سونے کی کان میں حادثے کے نتیجے میں کم از کم 70 سے زائد کان کن ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مالی کے مقامی سونے کی کان کنی گروپ کے رہنما نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے مالیان میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے 70 سے زائد مزدور ہلاک ہو گئے۔
کان کنی گروپ کے رہنما نے بتایا کہ حادثے کے وقت سونے کی کان 200 سے زیادہ کان کن موجود تھے ،ریسکیو آپریشن میں 73 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
دوسری جانب مالی کی کانوں کی وزارت نے منگل کو ایک بیان میں کئی کان کنوں کی ہلاکت کا اعلان کیا لیکن درست اعداد و شمار نہیں بتائے۔
مالی حکومت نے حادثے میں ہلاک ہونے والے خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔