گلگت: گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر امجد زیدی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، احمد ایڈووکیٹ کو اسپیکر نامزد کرلیا گیا ہے۔
وہ نومبر 2020 میں اسپیکر منتخب ہوئے تھے، گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے کہا کہ علی زیدی نے پارٹی کے پہلے سے طے شدہ معاہدے کے تحت استعفیٰ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر احمد ایڈوکیٹ کو اسپیکر کے عہدے کے لئے نامزد کیا گیا ہے، انہوں نے معاہدے کو پورا کرنے پر سبکدوش ہونے والے اسپیکر کی تعریف کی۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی مخلوط حکومت نے امجد زیدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔