بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کی بیٹی ایرا خان انڈسٹری کے ان نایاب اسٹار کڈز میں سے ایک ہیں جو اداکاری اور گلیمر کی دنیا سے دور رہی ہیں۔
تاہم ایرا خان سوشل میڈیا پر ایک مشہور چہرہ ہیں اور انہوں نے اپنی صاف گوئی اور دلکش شخصیت سے بہت زیادہ فالوورز حاصل کیے ہیں۔
اسٹار کڈ حال ہی میں اس وقت سرخیوں میں ہیں جب انہوں نے اگستو فاؤنڈیشن نامی ایک این جی او کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد مختلف قسم کی ذہنی صحت کی خرابیوں سے لڑنے والوں کو مدد فراہم کرنا ہے۔
پانچ سال قبل کلینیکل ڈپریشن کا شکار ہونے والی اسٹار کڈ نے ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ حالیہ بات چیت میں اس بیماری کے ساتھ اپنی طویل جنگ اور والدین عامر خان اور رینا دتہ سے ملنے والی حمایت کے بارے میں کھل کر بات کی۔
ایرا خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ عامر اور رینا دونوں اگاسٹو فاؤنڈیشن کے ایڈوائزری بورڈ میں شامل ہیں، ایرا کے مطابق، ان کے والد نے این جی او قائم کرنے میں ان کی مدد کی جب تک کہ انہیں فنڈنگ کا مناسب ذریعہ نہیں مل گیا۔
ڈپریشن کے ساتھ اپنے تجربات کو یاد کرنے والی ایرا خان نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنے رویے میں بہت سی تبدیلیاں نظر آئیں جن میں اکثر رونا اور کئی دنوں تک کھانا چھوڑنا شامل ہے۔
ایرا خان نے اپنے انٹرویو میں اس بارے میں بھی تفصیل سے بات کی کہ کس طرح جینیات نے ان کے ڈپریشن میں کردار ادا کیا اور انکشاف کیا کہ ان کے خاندان میں ذہنی صحت کی خرابی وں کی تاریخ ہے۔