مدھو منٹینا اور ایرا ترویدیہ کی مہندی کی تقریب گزشتہ روز ہوئی تھی، جس میں بالی ووڈ کی کئی جانی مانی شخصیات نے شرکت کی۔
پاپرازیوں نے عامر خان، راج کمار راؤ، پترلیکھا، نکھل دویدی اور دیگر کو مدھو منٹینا اور ایرا ترویدی کی مہندی کی تقریب میں آتے ہوئے دیکھا۔
تقریب میں داخل ہونے سے قبل عامر خان مسکرائے اور پاپرازیوں کے سامنے پوز دیئے، انہوں نے اس موقع پر ڈینم جینز کے ساتھ زیتون کے سبز رنگ کے مختصر کرتے میں اپنی شکل کو سادہ رکھا۔
راج کمار راؤ اور ان کی اہلیہ پتر لیکھا نے مدھو منٹینا اور ایرا کی مہندی کی تقریب کے لئے پہنچنے پر ایک خوبصورت جوڑا بنایا۔
راج کمار کالے رنگ کی پتلون کے ساتھ چمکتے چاندی کے کرتے میں خوبصورت لگ رہے تھے، جبکہ پترلیکھا نے بھوری اور چاندی سے بنے آستین کے بغیر کرتہ پہنا ہوا تھا، جس کے ساتھ چوڑیدار جوڑا اور جال دوپٹہ تھا، دریں اثنا نکھل دویدی سفید شرٹ اور بیج پینٹ میں نظر آئے۔
مدھو منٹینا اور ایرا ترویدی نے بھی پاپرازی کے لئے پوز دیئے، ایرا سفید اور چمکدار گلابی رنگ کے لہنگے میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں اور وہ اپنی خوبصورت مہندی دکھاتی نظر آئیں۔
مدھو منٹینا اور ایرا ترویدی آج ایک فائیو اسٹار پراپرٹی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، عامر خان، ہریتھک روشن اور دیگر مشہور شخصیات کو شادی میں مدعو کیا گیا ہے۔
مدھو منٹینا نے اس سے قبل فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا سے شادی کی تھی اور 2019 میں ان کی طلاق ہو گئی تھی، اب اس کی شادی ستیہ دیپ مشرا سے ہورہی ہے۔