یوٹیوب اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کرنے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر نے لیک ہونے والے ویڈیو اسکینڈل کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی تھی، یہ خودکشی کی کوشش ہے یا نہیں، ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خودکشی کی ناکام کوشش کے بعد سوشل میڈیا اسٹار کی حالت نازک ہے۔
اسٹار کی نجی ویڈیو کال کو ایک نامعلوم شخص نے لیک کیا تھا جسے ابھی تک تلاش نہیں کیا گیا ہے اور اس کا احتساب نہیں کیا گیا ہے۔
ابھی تک اس کی نجی ویڈیوز لیک کرنے والے شخص کی شناخت کے لئے کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔