عالیہ کو آج صبح ممبئی شہر میں دیکھا گیا، ڈبنگ اسٹوڈیو سے باہر نکلتے ہی نئی ماں متحرک اور خوش نظر آرہی تھیں۔
ویڈیو میں عالیہ نیلے اور پیلے رنگ کے کوآرڈ سیٹ کے ساتھ نیلی ہیلز میں نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ اپنے خوبصورت لباس میں ڈیزی کی طرح تازہ نظر آرہی تھیں، انہوں نے انگوٹھیوں اور سونے کی ہوپ بالیوں کے جوڑے کے ساتھ اپنے روپ کو اسٹائل کیا۔
انہوں نے صاف ستھری پونی ٹیل کا انتخاب کیا اور اپنی ملین ڈالر کی مسکراہٹ کے ساتھ اپنا روپ مکمل کیا، مجموعی طور پر عالیہ کے آسان انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
ویڈیو کے آن لائن شیئر ہونے کے فورا بعد ہی مداحوں کو ان کی تعریف کرتے دیکھا گیا، ایک مداح نے لکھا کہ عالیہ بھٹ ہمیشہ منفرد اور بہت خوبصورت رہتی ہیں۔
ایک اور مداح نے لکھا کہ ‘سب سے خوبصورت ماں’، جبکہ دوسروں کو تبصروں کے سیکشن میں سرخ اور گلابی دل گرتے ہوئے دیکھا گیا۔
دریں اثنا، عالیہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک آسک می ایتھنگ سیشن کی میزبانی کی، انہوں نے اپنی آنے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی سے متعلق بہت سے سوالات کے جوابات دیئے۔
انہوں نے اپنی بچی راہا کی پیدائش کے چار ماہ بعد گانے تم کیا ملے کی شوٹنگ کے بارے میں بات کی، ایک نئی ماں کے طور پر شوٹنگ کے اپنے تجربے کو شیئر کیا۔
عالیہ نے لکھا کہ میں تھکی ہوئی لیکن مطمئن نظر آتی ہوں، کسی بھی پیشے میں ایک نئی ماں کے طور پر کام پر واپس جانا کبھی آسان نہیں ہوگا۔