اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی نے علی مردان ڈومکی کو نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق بلوچستان کی پارلیمانی کمیٹی نے حکمران جماعت اور حزب اختلاف کے درمیان کئی دنوں کے غور و خوض اور شدید مذاکرات کے بعد منتقلی کی مدت کی نگرانی کے لئے نگران وزیراعلیٰ کا تقرر کیا۔
اس حوالے سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے سمری کی بھی منظوری دے دی ہے۔
چھ رکنی پارلیمانی کمیٹی میں حکومت کی جانب سے سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، زمرک اچکزئی اور سردار عبدالرحمان کھیتران شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے عبدالواحد صدیقی، یونس زہری اور احمد نواز شامل ہیں۔
قبل ازیں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر نے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو سے بات چیت کی تاہم تقرری کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
اگر آج نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہوتا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا جاتا۔