اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔
سیشن عدالت کے جج رانا مجاہد رحیم نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت کی اور گنڈاپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
جج نے استغاثہ اور دفاع کے وکیل قسین مفتی کے دلائل سننے کے بعد انہیں اشتہاری قرار دے دیا۔
سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما راجہ خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت نے علی نواز اعوان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔