News ViewsNews Views
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان

    اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ…

    ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی
    اکتوبر 25, 2024
    چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا
    اکتوبر 25, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان
    اکتوبر 25, 2024
    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ سے خطاب
    اکتوبر 25, 2024
    عدلیہ کی تاریخ کا اک عہد تمام، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج ریٹائر ہوجائیں گے
    اکتوبر 25, 2024
    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اکتوبر 24, 2024
    قلعہ سیف اللہ کے بازار میں دھماکا، کئی افراد زخمی
    اکتوبر 24, 2024
    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل
    اکتوبر 24, 2024
    جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان مقرر، صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری
    اکتوبر 23, 2024
  • دنیا

    امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعمل

    ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

    امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

    دہلی میں فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی

    شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئی

  • کھیل
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • بلاگ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ
Reading: رشمیکا کے بعد کترینہ کی نامناسب جعلی تصویر وائرل، AI ٹیکنالوجی کا غلط استعمال روکنے کا مطالبہ
Share
News ViewsNews Views
تلاش کریں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • رابطہ
Follow US
© 2022 News Views. All Rights Reserved.
News Views > انٹرٹینمنٹ > رشمیکا کے بعد کترینہ کی نامناسب جعلی تصویر وائرل، AI ٹیکنالوجی کا غلط استعمال روکنے کا مطالبہ
انٹرٹینمنٹ

رشمیکا کے بعد کترینہ کی نامناسب جعلی تصویر وائرل، AI ٹیکنالوجی کا غلط استعمال روکنے کا مطالبہ

Published نومبر 8, 2023 Tags: Featured فلم ‘ٹائیگر 3′ کے ایک سین کترینہ کیف کی تصویر کو ڈیپ فیک (جعلی) تصویر میں تبدیل
Share
SHARE

ممبئی (شوبز ڈیسک): تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کے بعد اب بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) تصویر وائرل ہوگئی ہے۔رشمیکا مندانا کی ایک نامناسب جعلی ویڈیو نے بھارتی فلم انڈسٹری کو چونکا دیا جبکہ اداکارہ خود اپنی جعلی ویڈیو کی وجہ سے کافی خوفزدہ ہوگئی ہیں، بھارت میں ابھی رشمیکا کی جعلی ویڈیو پر تشویش کا ہی اظہار کیا جارہا تھا کہ اسی دوران بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کی بھی نامناسب جعلی تصویر منظرِ عام پر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ‘ٹائیگر 3′ کے ایک سین سے کترینہ کیف کی تصویر کو ڈیپ فیک (جعلی) تصویر میں تبدیل کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے۔

اصل تصویر میں بالی ووڈ اسٹار فلم ‘ٹائیگر 3′ کے ایک سین میں ہالی ووڈ کی اسٹنٹ وومین سے لڑرہی تھیں، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل جعلی تصویر میں کترینہ کیف کے لباس کو تبدیل کرتے ہوئے نامناسب انداز میں دکھایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف کی تصویر کو AI ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے، جو ویڈیوز اور تصاویر میں کسی بھی انسان کے چہروں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون نازیبا لباس میں ملبوس لِفٹ میں داخل ہورہی تھیں، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ ایڈیٹنگ کرکے فلم “پشپا” کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کے چہرے سے بدل دیا گیا تھا۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، کئی سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی تھی کہ یہ ویڈیو جعلی ہے، صارفین نے نشاندہی کی تھی کہ اصل ویڈیو میں خاتون زارا پٹیل تھیں، جوکہ ایک بھارتی نژاد برطانوی خاتون ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

دوسری جانب رشمیکا مندانا نے جعلی ویڈیو کو ’ انتہائی خوف زدہ ‘ کرنے والا عمل قرار دیا تھا۔

امیتابھ بچن سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے رشمیکا مندانا کی جعلی ویڈیو بنانے والوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

You Might Also Like

اسلام آباد میں قیدی وینز پر حملہ، ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 3 پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

ایمان مزاری اور ان کے شوہرکی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگا روٹ توڑنےکی کوشش، پولیس سے تلخ کلامی

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا خیبرپختونخوا کیلیے فخر کی بات ہے، علی محمد خان

TAGGED: Featured, فلم ‘ٹائیگر 3′ کے ایک سین, کترینہ کیف کی تصویر کو ڈیپ فیک (جعلی) تصویر میں تبدیل
Habib Ur Rehman نومبر 8, 2023
Share this Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فلسطینی صدرمحمود عباس پر آزادی پسندوں کا قاتلانہ حملہ
Next Article سندھ ہائیکورٹ: جے آئی ٹیز رپورٹ مسترد، لاپتا افراد کا ہر اینگل سے سراغ لگانے کا حکم

پاپولر

Follow US

Find US on Social Medias
Facebook Like
Twitter Follow
Instagram Follow

فہرست

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • کاروبار
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • رابطہ

Follow US

© 2023 News Views. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?