لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ کےڈائریکٹر لیگل بلال رضاعہدے سے مستعفی ہوگئے۔دو روز قبل ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نےبھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ذرائع کا بتانا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مزید ڈائریکٹرز کے استعفوں کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ محسن نقوی کی نگران کابینہ کے وزیر بلال افضل قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔
بلال افضل گزشتہ ماہ سبکدوش ہونے والی پنجاب کی نگران کابینہ میں وزیر تھے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال افضل سلیکشن کمیٹی میں ڈیٹا اینالسٹ ہوں گے، معروف ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ بھی بطور ایکس آفیسیو ممبر سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں جب کہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ سلیکشن کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔