بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے گھر پر ان کی تصاویر لینے کو اپنی پرائیویسی پر حملہ قرار دیتے ہوئے پاپرازیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے بعد کئی مشہور شخصیات ان کی حمایت میں میدان میں اتر آئیں۔
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اس وقت غصے میں آگئیں، جب کچھ فوٹوگرافروں نے ان کے گھر کے اندر ان کی تصاویر کھینچیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر پاپارازیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بتایا کہ یہ ان کی پرائیویسی پر حملہ تھا۔
تصاویر میں اداکارہ اپنے گھر کے اندر بیٹھی نظر آرہی ہیں، جو ملحقہ عمارت سے زوم لینس کے ذریعے کھینچا گیا تھا۔
اپنی پوسٹ میں عالیہ بھٹ نے ممبئی پولیس کو بھی ٹیگ کیا اور لکھا کہ انہیں ایسا لگا جیسے انہیں دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا جب میں نے اپنی بالکونی سے اوپر دیکھا تو دو فوٹوگرافر پڑوسی عمارت کی چوٹی سے تصاویر کھینچ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آنے کے بعد کئی مشہور شخصیات عالیہ بھٹ کی حمایت میں سامنے آگئیں اور اسی طرح کے تجربات کو یاد کیا، انوشکا شرما اور جھانوی کپور نے ایک جیسے واقعات شیئر کیے۔