لاہور: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے جیل بھرو تحریک پرامن احتجاج ہے۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ جیل بھرو تحریک کا مقصد میڈیا اورسماجی شخصیات پر حملوں اور ملک کو معاشی تباہی کے سپرد کرنے والے ٹولے کیخلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج ان آئینی خلاف ورزیوں اور میڈیا اور سماجی شخصیات پر حملوں کے خلاف ہے، ہمیں نیب کے مقدموں، زیرحراست تشدد اور جعلی ایف آئی آر ز کا سامنا ہے۔
حملوں کا سامنا ہے۔ دوم: یہ قوم کے اربوں روپے لوٹ کرمنی لانڈرنگ کے ذریعے باہربھجوانے اور خود NRO لے کر عوام خصوصاً غریب اور متوسط طبقے کو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کے بوجھ تلے کچلنے والے مجرموں کے اس ٹولے کیخلاف ہے جنہوں نے قوم کو بدترین معاشی تباہی کے سپرد کیا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 22, 2023
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جیل بھرو تحریک خود این آر او لے کر قوم کے اربوں روپے لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بجھوانے والوں کے خلاف ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پرامن احتجاج متوسط طبقے کو مہنگائی اور بیروزگاری کے بوجھ تلے کچلنے والے اور قوم کو بدترین معاشی تباہی کے سپرد کرنے والے مجرموں کے ٹولے کیخلاف ہے۔