وزیراعظم شہباز شریف نے لائرز پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری پر گرین سگنل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء نے ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے بہت جدوجہد کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بار کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی خواہاں ہے اور بار نمائندگان کو یقین دلایا کہ حکومت رائٹ آف اپیل بل منظوری کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔
انہوں نے یقین دلایا کہ سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری کے حوالے سے وکلا برادری سے مکمل مشاورت کی جائے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وکلاء نے پاکستان میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے میں دہائیوں سے اہم کردار ادا کیا ہے لہذا اب وقت آگیا ہے کہ ان کے لئے کچھ اقدامات کیے جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت نے اپنی نااہلی اور آئین کی خلاف ورزی سے ملک کے ہر شعبے کو نقصان پہنچایا۔