سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز الاہی نے کہا کہ ہمارا اور ساتھیوں کا عمران خان کے ساتھ ہمیشہ رہے گا، عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور ہم شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے، ہم ہر وہ کام کریں گے، جس سے ملک اور پنجاب کا فائدہ ہوگا۔
پرویز الاہی نے مزید کہا کہ کبھی کوئی ایسا کام نہیں کریں گے، جس سے ہماری پارٹی پی ٹی آئی کو نقصان پہنچے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اشارے کی وجہ سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تو یہ اچھی خبر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے مرکزی صدر کا عہدہ دینے کی بات کی ہے، اُس پر جلد کام مکمل کرلیا جائے گا، میری کوشش ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ پرویز الہی اور اُن کے ساتھی بشمول اراکین ہمیشہ عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ کو پاکستان تحریک انصاف کا صدر بنایا جائے گا جس کی سینئر قیادت نے پارٹی آئین کے مطابق منظوری دے دی۔