قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 9 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔
نیب اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، جو کہ ان کی رہائش گاہ بنی گالہ اور چک شہزاد اسلام آباد کے پتوں پر بھیجا گیا ہے۔
عمران خان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف خلاف قانون فروخت کیے۔
عمران خان کو 2018ء میں قطر آرمڈ فورسز کی جانب سے ایک آئی فون دیا گیا، قیمتی گھڑی اور دیگر تحائف شامل ہیں۔