اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں عدم پیشی پر جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی۔
دوران شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست کی، جس پر عدالت نے سابق وزیر اعظم اور عظمیٰ عادل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
احتساب عدالت نے ملزمان کی عدم حاضری اور استثنیٰ کی درخواست دائر نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔