پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے اسپیکر کو خط لکھ دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء عامر ڈوگر کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ میں جمع کرائے گئے خط میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے۔
عامر ڈوگر کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد تحریک انصاف قومی اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ان کا حق ہے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ موجودہ قائد حزب اختلاف کو ہٹا کر تحریک انصاف کا اپوزیشن لیڈر لایا جائے۔