یوکرین کے صدر زیلنسکی اور خاتون اول کا بائیڈن کو مبارکباد
امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے دورے کے دوران کیف میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی ہے، جبکہ یوکرین کی خاتون اول، اولینا زیلینسکا سے بھی ملے۔
یوکرین کے رہنما نے بائیڈن کے اچانک دورے کو یوکرین اور امریکہ کے تعلقات کی تاریخ میں سب سے اہم قرار دیا۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ کیف میں ان کی اور امریکی صدر جو بائیڈن کی ٹیموں کے درمیان مذاکرات ان کے ملک کے لیے ایک بڑا حوصلہ ہے۔
زیلنسکی نے بائیڈن کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا، یہ بات چیت ہمیں فتح کے قریب لاتی ہے، میں اس سطح کے تعاون پر امریکہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے یوکرین کو مزید جدید مغربی ہتھیاروں کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا ہے اور امریکہ کی طرف سے ابرامز ٹینک بھیجنے کے حالیہ فیصلے کو ایک اور فیصلہ کن لمحہ قرار دیا۔
یہ دن نو سال قبل روس نواز صدر وکٹر یانوکووچ کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد ہلاک ہونے والے 100 سے زائد افراد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
یونیورسٹی آف باتھ کے دفاعی اور سلامتی کے ماہر اور نیٹو کے سابق تجزیہ کار ڈاکٹر پیٹرک بری نے کہا ہے کہ بائیڈن کے دورے سے پیوٹن کو پتہ چلتا ہے کہ نیٹو طویل عرصے تک اس میں شامل ہے-