سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جیل بھروں تحریک کے علاوہ ہمارے پاس احتجاج کا کوئی دوسرا راستہ نہیں، 18 ہزار افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ جیل بھرو تحریک ملک میں آئین کی حکمرانی کیلئےشروع کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کہہ رہا ہے مجھے کوئی عدالت حکم نہیں دے سکتی، عدالتیں آزاد ہیں اورعدالتوں نے آئین کا تحفظ کرنا ہے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کیلئے کوئی مسئلہ نہیں، جنرل الیکشن کیلئے سیکیورٹی مسئلہ، یہ تو کھلا تضاد ہے۔