سینیٹ نے اسٹیٹ بینک کا ہیڈ آفس تبدیلی سے متعلق تحریک کثرت رائے سے مسترد کردی، تحریک کے حق میں 11 اور مخالفت میں17 ووٹ آئے۔
سینیٹر ذیشان خانزادہ نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پیش کرنے کی اجازت کی تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا ہیڈ آفس کراچی میں ہے، یہ وفاقی ادارہ ہے،ہم چاہتے ہیں ہیڈ آفس اسلام آباد شفٹ کردے۔
وزیر مملکت برائے قانون شہادت اعوان نے بل کی مخالفت کردی، جس کے بعد یہ تحریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئی۔
سینیٹر ہدایت اللہ نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں مزید ترمیم کا بل سول سرونٹس ایکٹ ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ بل کا مقصد سول سرونٹس قانون میں اصلاحات لانا ہیں۔
سینیٹر ہدایت اللہ نے مزید کہا کہ سول سرونٹس اداروں کی سربراہی کے لیے ایسے معیار بناتے ہیں، جن پر صرف وہی پورا اترتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کہ ہم بیوروکریسی میں ایڈہاک ازم ختم کرنا چاہتے ہیں، ترمیم کا مقصد سول سروس میں نئے اور قابل ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع دینا ہے
سینیٹ میں اس بل کی وزیر مملکت قانون شہادت اعوان نے بھی مخالفت نہیں کی۔
سینیٹر زرقا سہروردی تیمور نے قومی حقوق اطفال ترمیمی بل پیش کیا، جو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔