کراچی پولیس آفیس پر حملے کیلئے دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کی گئی گاڑی کے مبینا مالک کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملیر میں بھینس کالونی نمبر 6 میں چھاپہ مار کر گاڑی کے مبینا مالک کو حراست میں لے لیا۔
گاڑی مالک نے ابتدائی بیان رکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں گاڑی شوروم پر فروخت کردی تھی، جس کے بعد ان کو پتہ نہیں کہ شوروم والوں نے یہ گاڑی کس کو دی۔
کراچی پولیس آفیس پر حملے کیلئے دہشتگرد جس گاڑی میں آئے تھے، وہ تحویل میں لی گئی تھی۔