پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے کراچی پولیس آفیس پر حملہ انٹیلیجنس کی ناکامی قرار دے دیا۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی سائیٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کراچی پولس کی آفیس پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایک بار پھر ہماری بہادر پولیس نشانہ تھی۔
کراچی پولیس آفس پر کل کے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایک مرتبہ پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔خصوصاً شہری مراکز میں دہشتگردی میں اچانک اضافہ انٹیلی جنس کی ناکامی اور ریاست کے ہاں دہشتگردی کے انسداد کی ایک واضح فعال حکمتِ عملی کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 18, 2023
انہوں نے کہا کہ شہری مراکز میں دہشت گردی میں اچانک اضافہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے، جو انسداد دہشتگردی کے خلاف ریاست کی غیر فعال حکمت عملی کو ظاہر کرتی ہے۔