ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا ٹارگٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی تھے، ایک ماہ تک ریکی مکمل کرکے حملہ کیا گیا۔
کے پی او پر حملے کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر پر پہلے بھی آچکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک ماہ تک ریکی کی، جو مکمل کرنے کے بعد حملہ کیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے مزید کہا کہ دہشت گرد صدر کی طرف سے ایک گاڑی میں آئے تھے اور انہیں ایڈیشنل آئی جی کراچی کا فلور بھی معلوم تھا۔