امریکہ نے کراچی پولیس آفس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے اور ملک بھر میں دہشت گردی کی لہر کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا عہد کیا ہے۔
تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے جمعہ کے روز کراچی کی مرکزی شاہراہ شارع فیصل پر واقع کے پی او پر دھاوا بول دیا۔
اس حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گھنٹوں تک محاصرہ اور فلور بائی فلور آپریشن کیا گیا۔
آپریشن میں چاروں حملہ آور ہلاک جبکہ چار سیکیورٹی اہلکار اور شہری شہید اور 19 سے زائد زخمی ہوئے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور اسے جلد از جلد روکا جانا چاہیے۔
نیڈ پرائس نے کے پی او حملے کے اہل خانہ سے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔
امریکہ نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی ہے اور انہیں متاثرہ علاقے کا دورہ کرتے وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ہم امریکی شہریوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، متاثرہ علاقے کا سفر کرنے سے گریز کریں اور دوستوں اور اہل خانہ کو اپنی حفاظت سے آگاہ کریں۔