سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اپنے عہدے پر رہتے ہوئے رشوت لینے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب انہیں نیب کی جانب سے تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین نے پرویز الٰہی کے خلاف کرپشن اور معاہدوں میں رشوت لینے کے الزامات پر انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ پرویز الٰہی کی انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد، منتخب یا بیوروکریٹس کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جائے گا یا نہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ پرویز الٰہی کو الزامات سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کے لیے نیب میں طلب کیا جا سکتا ہے۔