لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ وہ گورنر سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ طے کرے، لیکن عدالتی احکامات کے باوجود تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ 10 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا تھا کہ وہ پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کرلی، الیکشن کمیشن کو آئین میں متعین مدت کے اندر انتخابات کا اعلان کرنا چاہئے۔