عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے انتخابی نشان کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو جیل سے خط ارسال کردیا۔
شیخ رشید احمد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ میں دوسری مرتبہ جیل سے خط لکھ رہا ہوں تاکہ میری درخواست کو عملی جامہ پہنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ کا سربراہ ہوں، قلم دوات کا انتخابی نشان الاٹ ہوا ہے، میں متعدد مرتبہ قلم دوات کے نشان پر ہی منتخب ہوا ہوں۔
شیخ رشید نے درخواست کی ہے کہ الیکشن سے ایک روز قبل لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی اجازت دی جائے۔