شمالی وزیرستان میں خیبر پختونخوا پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب سی ٹی ڈی تین مشتبہ دہشت گردوں کو بنوں سے میران شاہ منتقل کر رہی تھی۔
حکام نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے چار ساتھیوں نے گھات لگا کر سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی تحویل میں موجود تین عسکریت پسند اہلکاروں پر ان کے ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک ہوئے، تاہم قافلے پر حملہ کرنے والے عسکریت پسندوں کو بھی جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔
مزید برآں، سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا اور وہ سیکیورٹی فورسز پر پہلے بھی حملوں میں ملوث تھے۔