پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف پر قائم مقدمات بھی جلد ختم ہوتے دکھائی دینگے اور وہ تمام جلد ہمارے درمیان ہوں گے۔
لاھور میں اجلاس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ جنید کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، سینئرز کو اپنے پیچھے کھڑا کرنا چاہتی نہ ہی میری ایسی پرورش ہے۔
مریم نوازنے مزید کہا کہ احسن اقبال، سعد رفیق کی سرپرستی اور نگرانی میں کام کر رہی ہوں، میں شاہد خاقان عباسی کے پاس چل کر جاؤں گی۔
انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا نواز شریف سے 30 برس سے زیادہ کا تعلق ہے، وہ ناراض نہیں، نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں۔