پاکستان نے ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے پمز اسپتال سے ڈاکٹرز کی 10 رکنی ٹیم ادویات کیساتھ روانہ کردی ہے، وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ مصیبت کی گھڑی میں ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ترکیہ اور شام میں زلزلے سے آنے والی تباہی اور ہزاروں قیمتی جانیں ضایع ہونے کے بعد امدادی کارروایوں اور بین الاقوامی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان نے بھی ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے پمز اسپتال سے ڈاکٹرز کی 10 رکنی ٹیم ادویات کیساتھ روانہ کردی ہے۔
وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ 10 رکنی ٹیم زلزلے سے متاثرہ عوام کی خدمت کے جذبےسے سرشار ہے، پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام اورحکومت کی ہرممکن مدد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا ہے، مصیبت کی گھڑی میں ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
وفاقی وزیرصحت عبدالقادرپٹیل نے مزید کہا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر بہت افسوس ہوا۔