الیکشن کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق کنوینر فاروق ستار کی جانب سے قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔
رواں ہفتے کے اوائل میں کاغذات نامزدگی موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عبدالقادر خانزادہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
رواں ہفتے الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب لڑنے کے خواہشمند امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے تھے۔