پنجاب کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبے بھر میں مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش گروپ کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی نے ملتان، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں سے گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق پاکستان میں ٹی ٹی پی اور داعش کے کالعدم گروپوں سے تھا، ان کے قبضے سے متعدد خودکش جیکٹس، دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور ریموٹ کنٹرول آلات برآمد ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق سات دہشت گردوں کی شناخت عفان، کاشف، جواد سعید، ثاقب الیاس، سبز علی، داؤد شاہ، احمد جان کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے خلاف 10مقدمات درج کرلئے گئے جبکہ ان سے تفتیش جاری ہے۔