وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کوہلو میں 2 فوجی افسران کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے اہل خانھ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں آپریشن کے دوران 2 فوجی افسران کی شہادت پر گھرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شرجیل میمن شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی کیلئے پاک فوج کی خدمات لائق تحسین ہیں۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ قوم پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔