سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ری امیجننگ پاکستان غیرسیاستی پلیٹ فارم ہے، اس وقت سیاسی پارٹیوں کی قیادت کے اردگرد خوشامدی ٹولہ موجود ہے۔
اپنے ایک بیان میں مصطفی نوازکھوکھرنے کہا کہ اس وقت ہماری معیشت تنزلی کاشکار ہے، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ملک میں اور مہنگائی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ری امیجننگ پاکستان غیرسیاستی پلیٹ فارم ہے، سردارمہتاب عباسی پاکستانی سیاست کابڑا نام ہیں، ان کی مسلم لیگ ن کیلئے بڑی قربانیاں ہیں۔
مصطفی نواز کھوکھرنے مزید کہا کہ اے پی سی کی تاریخ 2بار تبدیل ہوچکی ہے۔